ایشیاء کپ کا فائنل آج بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین کھیلا جائیگا

 India vs Bangladesh

India vs Bangladesh

ڈھاکہ (جیوڈیسک) ایشیاء کپ کے فائنل میں بنگال ٹائیگرز کی ٹیم آج بھارت سے ٹکرائے گی۔ بھارت کی قیادت ایم ایس دھونی جبکہ مشرفی مرتضیٰ بنگلہ دیش کی کمان سنبھالیں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شیر بنگلہ اسٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں دونوں ٹیموں کی پرفارمنس پر نظر ڈالی جائے تو بنگلہ دیش نے تین میچوں میں فتح کا جھنڈا گاڑا اور صرف ایک میں شکست کا مزہ چکھا۔ دوسری جانب پہلے مرحلے میں بھارت کی ٹیم تمام حریفوں کو پچھاڑ کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہی۔

بنگلہ دیش کے پاس پہلی بار ایشیاء کپ جیت کر نئی تاریخ رقم کرنے کا سنہری موقع ہے جبکہ بھارت پانچ بار ایشیاء کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر چکا ہے۔