ایشیا کپ، بھارت نے سری لنکا کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی

Kohli and Rahane

Kohli and Rahane

ڈھاکا (جیوڈیسک) بھارت نے سری لنکا کو 5 وکٹ سے شکست دے کر ایشیا کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ بھارت نے 139 رنز کا ہدف 19 اعشاریہ 2 اوور میں حاصل کر لیا تھا۔

ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کی 13 نصف سنچری مکمل کی۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نو وکٹ پر 138 رنز بنائے تھے ۔ اوپنرز چندیمل اور شیہان جے سوریہ شروع میں ہی وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔

کپوگیدرا30 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ لنکن کپتان اینجلو میتھیوز 18 اور سری وردھنے 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

بھارت کی جانب سے ایشون، جسپریت بُمرا اور ہردیک پنڈیا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔