ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی،5رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل

Fact Finding Committee

Fact Finding Committee

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ ٹی20 میں قومی ٹیم کی شکست کے اسباب جاننے کیلئے 5رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں مصباح الحق،یونس خان ،سبحان احمد،اقبال قاسم اور شکیل شیخ شامل ہیں جو ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم کی شکست اور ٹیم کی سلیکشن کے معاملات دیکھےگی۔

کمیٹی اپنی رپورٹ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کو پیش کرے گی۔

گرین شرٹس کو ایونٹ میں ناقص پرفارمنس کے باعث شدید تنقید کا سامنا ہے ، ایونٹ میں قومی ٹیم کو پہلے بھارت اور پھر بنگلادیش کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا۔