ایشیاء کے گرم ترین علاقے سبی میں رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی

Sibi

Sibi

سبی (نامہ نگار) ایشیاء کے گرم ترین علاقے سبی میں رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی شہر کے مختلف علاقے میدان کربلا کا منظر پیش کرنے لگے شہری نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے پانی کی قلت کے باعث ٹینکر مافیا کی چاندی پانی کی قلت کے باعث شہری خصوصا خواتین ،بچے اور نمازیوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے مسجدوں میں وضو کیلئے پانی تک میسر نہیں شہریوں کا وزیراعلیٰ بلوچستان سے سبی میں پانی کی قلت کا نوٹس لینے اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے ایکسیئن کا فی الفور ٹرانسفر کرنے کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق ایشاء کے گرم ترین شہر سبی میں رمضان المبارک کی آمد کیساتھ ہی ایک طرف مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا ہے تو دوسری جانب شہر میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جس کے باعث لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں پانی کی قلت کے باعث شہریوں خصوصا خواتین اور بچوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے تو دوسری جانب مسجدوں میں وضو کیلئے پانی ناپید ہوگیا ہے۔

ایک طرف شدید گرمی اور دوسری جانب پانی کا ناپید ہونا کسی قیامت سے کم نہیں پانی کی قلت کے باعث ٹیکنر مافیا کی چاندی ہوگئی ہے پانی کا فی ٹینکر 800روپے جبکہ پانی کا فی ڈرم 200روپے میں فروخت ہونے لگا شہریوں کی جانب سے محکمہ پبلک ہیلتھ کو پانی کی قلت کی بار بار شکایت کے باوجود محکمہ پبلک ہیلتھ کے سر پر جوں تک نہیں رینگی شہریوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ایشیاء کے گرم ترین شہر سبی میں پانی کی قلت اور محکمہ پبلک ہیلتھ کی ہٹ دھرمی کا نوٹس لیکر سبی کی عوام کو پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔