ایشین ڈویلپمنٹ بینک پاکستان کو 81 کروڑ ڈالرز قرضہ دے گا

Asian Development Bank

Asian Development Bank

کراچی (جیوڈیسک) بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کے لئے ایشین ڈیویلپمنٹ بینک پاکستان کو اگلے دس سال میں 81 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرے گا۔

پاکستان میں بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنانے کی خاطر ایشین ڈیویلپمنٹ بینک پاکستان کو 81 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرے گا۔ قرض کی رقم 2016 سے 2026 کے درمیان نئی ٹرانسمیشن لائنز اور پرانی لائنوں کی مرمت کے مختلف منصوبوں پر خرچ کی جائے گی ۔ ترسیلی نظام میں بہتری سے بجلی کی بچت ممکن ہوسکے گی۔

وژن 2025 کے تحت ایشین ڈیویلپمنٹ بینک توانائی کے شعبے میں مسلسل پاکستان کی معاونت کر رہا ہے جس کا مقصد بجلی کی پیداوار میں اضافہ اور اس کے نقصانات میں کمی لانا ہے۔