مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 15/2/2016

Lalyani News

Lalyani News

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پریس کلب مصطفی آباد کی طرف سے 12 ویں سائوتھ ایشین گیمز 2016 میں بھارت سے دس میڈل حاصل کرنے والی ٹیم کو مبارکباد، 2 گولڈ میڈل، 6 برائون اور 2 سلور میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو پریس کلب مصطفی آباد کی طرف سے شلڈیں پیش کی جائیں گے، تفصیلات کے مطابق 12 ویں سائوتھ ایشین گیمز 2016 میں پاکستانی ووشو ٹیم کے 12 کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور پاکستانی ٹائیگرز نے بھارت سے 2 گولڈ میڈل،6برائون اور2سیلور میڈل حاصل کر لئے جیتنے والی ٹیم گزشتہ روز پاکستان واپس پہنچ گئی، کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کو صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی اور پریس کلب، یونین آف جرنلسٹ، الیکٹرنک میڈیا ایسوسی ایشن اور پاکستان میڈیا کونسل کے عہدیداران و ممبران نے مبارکباد پیش کی، اس موقع پر صدر پریس کلب محمد عمران سلفی نے کہا کہ کامیابی حاصل کرکے وطن واپس پہنچنے والی ٹیم کا استقبال کسی اہم شخصیت کو کرنا چاہئے تھا، ہم کامیابی حاصل کرکے وطن واپس پہنچنے والی ٹیم کو پریس کلب مصطفی آباد کی طرف سے شیلڈیں دیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ پاکستانی کھلاڑی دنیا بھر میں کامیابیاں حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مقامی صحافی کے پلاٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ، 25 اپریل 2012 کو سردار ہارون اقبال سے غلام محمد نے پلاٹ معاہدہ بیع کیا تھا بعد ازاں مکمل رقم ادا کرنے پر دی گئی رقم واپس لیکر معاہدہ منسوخ کر دیا تھا، تفصیلات کے مطابق غلام محمد نامی شخص نے 25اپریل 2012کو سردار ہارون اقبال سے ایک کنال اراضی کادو لاکھ روپے میں معاہدہ بیع کیا تھا جس کی بقایا رقم پانچ لاکھ روپے 15دسمبر2012کو دینی تھی، جو وقت پر ادا نہ کر سکے اور مزید وقت لے لیااور ایک بار50ہزار جبکہ دوسری بار ڈھائی لاکھ روپے دے دئیے، اور بقایا دو لاکھ روپے کیلئے مزید ایک ہفتہ کا وقت لے لیا، جو وقت پر ادا نہ کر سکے اور دونوں فریقین نے رضا مندی سے 10اکتوبر2013کو معاہدہ منسوخ کر دیا، اور مقامی صحافی سردار ہارون اقبال سے غلام محمد نے پانچ لاکھ روپے واپس وصول کر لئے، اب مذکورہ شخص نا معلوم افراد کے ساتھ مل کر پلاٹ پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، سردار محمد اقبال نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے قبضہ گروپ کو پلاٹ پر قبضہ کرنے سے روکنے کی اپیل کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) نشتر ٹائون لاہور میں تعینات ٹی او پی خالد رشید کی کرپشن کے خلاف پریس کلب مصطفی آباد کا مذمتی اجلاس، سنیئر صحافی کے سپریم سی این جی کیساتھ والے پلاٹ کو سی این جی میں شمولیت کے مکمل ثبوت ہونے کے باوجود رشوت طلب کرنے لگا، اعلی حکام فوری نوٹس لیتے ہوئے کرپٹ اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق نشتر ٹائون لاہور میں تعینات ٹی او پی خالد رشید کی کرپشن کے خلاف پریس کلب مصطفی آباد کا مذمتی اجلاس صدر محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقدہ ہوا، سپریم سی این جی 17 کلو میٹر فیروز پور روڈ لاہور کے مالک اپنے جائز کام کیلئے سی این جی کے ساتھ والے پلاٹ کو سی این جی میں شامل کرانے کے لئے مکمل ثبوتوں جن میں ہائی کورٹ کا فیصلہ پاکستان گزٹ’ پیٹرولیم ایکٹ’ اقبال ٹائون لاہور کی طرف سے جاری کردہ تین این او سی اور تین عدد درخواستوں کے ساتھ لف کرکے مختلف تاریخوں میں دیں جو ایڈمنسٹریٹر نشتر ٹائون نے ٹی پی او خالد رشید اور میاں عاصم کے پاس بھیج دیں۔ ٹی او پی او انکے اسسٹنٹ نے بتایا کہ ہائی کورٹ لاہور کا فیصلہ اور پاکستان گزٹ کے رول نمبر 10 (115) ایکٹ 1937 کے مطابق چاہے ایل ڈی اے کا علاقہ ہوپلاٹ شامل کرکے این او سی پر ٹی ایم او اور نقشہ پر ٹی پی او نے دستخط کرنے ہیں۔ تمام ثبوت فراہم کرنے کے باوجود وہ روزانہ چکر اور بد اخلاقی سے پیش آتے رہے اور آخر کہا کہ اگر اپنا کام کروانا چاہتے ہو تو لاکھوں ادا کرو پھر تمہا را کام ہو جائیگا ورنہ ہمیں ‘ نواز شریف ‘شہباز شریف بھی کہیں تو کام نہیں ہوگا۔مذمتی اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ سنیئر صحافی و سپریم سی این جی کے مالک آصف سعید کی طرف سے راشی خالد رشید ٹی او پی اور اس کے اسسٹنٹ میاں عاصم کیخلاف دی گئی درخواست پر فوری کاروائی کا مطالبہ کیا گیا۔