آصف زرداری کے فوج مخالف بیان کی کبھی حمایت نہیں کی: وزیر داخلہ

Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سب جانتے ہیں آصف زرداری کے فوج مخالف بیان پر انہوں نے سب سے پہلے رد عمل دیا، یہ نوٹ ملٹری کورٹس پر ہونے والی کل جماعتی کانفرنس کے اختتام پر لکھا تھا۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان سے منسوب کیا جانے والا نوٹ یقیناً ان کا ہی ہے۔ یہ بات خفیہ نہیں کہ یہ نوٹ ان کے ہی ہاتھ سے لکھا گیا ہے۔

پی ٹی آئی، پی پی نے فوجی عدالتوں کے قیام پر آئینی ترمیم کی حمایت سے انکار کیا تھا، اس ڈیڈ لاک کو توڑنے میں آصف علی زرداری نے کردار ادا کیا تھا۔

اس نوٹ کوآصف زرداری کی فوج مخالف تقریر سے منسوب کرنا بددیانتی ہے، اس کے بعد پریس کانفرنس میں بھی آصف زرداری کی تعریف کی، ٹی وی اینکر نے چودھری نثار کا نوٹ دکھا کر اسے زرداری کے فوج مخالف بیان سے منسوب کیا تھا۔