آصف زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ اور فریال تالپور کو دبئی طلب کر لیا

Syed Qaim Ali Shah, Faryal Talpur

Syed Qaim Ali Shah, Faryal Talpur

کراچی (جیوڈیسک) سندھ میں بلدیاتی انتخابات اور دیگر امور پر مشاورت کیلئے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زراری نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور فریال تالپور کو دبئی طلب کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ آج شام دبئی روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق دبئی میں پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے اور دیگر اہم امور پر مشاورت کرے گی۔