زرداری کا خواب یا عزم، اگلا وزیراعظم بلاول ہو گا

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
پچھلے دِنوں آصف علی زرداری کے دَہَن سیاست سے اداہونے والے یہ الفاظ ” اگلاوزیراعظم بلاول ہوگا“ ہاہا ہا …!! ابھی تک میرا ذہن کشمکش میں مبتلا ہے اور یہ تسلیم نہیں کر پا رہا ہے کہ پتہ نہیں یہ جملہ آصف علی زرداری کا خواب ہے یا عزم ؟؟یہ تو آصف علی زرداری ہی بہتر جانتے ہوں گے ؟؟ مگر جہاں تک میرا قوی خیال ہے وہ یہ ہے کہ یہ مسٹر زرداری کا خوا ب ہے کیونکہ آج اِ س حقیقت سے انکار نہیں کہ ابھی بلاول زرداری کوسِوائے خواب اور خوابوں کی دنیا کا تو وزیراعظم بنایا جاسکتاہے مگر اَبھی سرزمینِ پاکستان کا حقیقی معنوں میں جیتا جاگتا وزیراعظم بنا ئے جا نے کے لئے بلاول کی کافی سیاسی منجھائی اور پالش کی ضرورت ہے جس کے لئے ایک بڑاعرصہ درکار ہے اور ویسے بھی ابھی بلاول میں کہیں سے بھی ایسی کوئی قائدانہ صلاحیت موجود نہیں ہے کہ اِس کل کے بچے کو وراثتی سیاست کی وجہ سے مملکتِ پاکستان کا وزیراعظم بنا دیا جائے اور مُلک کو تجربات کی بھٹی سے گزارجا ئے اور مُلک کا بیڑاغرق کردیا جائے۔

آج اگر اگلاوزیراعظم بلاول ہوگا مسٹر زرداری کا یہی عزمِ خاص ہے تو پھر راقم الحرف مُلک کے لگ بھگ بیس کروڑ غیور اور محبِ وطن پاکستانیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے مسٹر آصف علی زرداری سے بس اِتنا ہی عرضِ خا ص و عام کرنا چاہے گا کہ براہ مہربا نی مسٹرزرداری مُلک اور قوم سے کھلواڑ نہ کریں اورابھی اپنے لاڈلے بلاول کے ہاتھوں میں کھیلنے کے لئے گلی ڈنڈا دیں کیو نکہ یہ ابھی اِسی کے قابل ہے نا کہ اپنے اِس کل کے بچے کو موروثی سیاست کی بدولت مُلک کا وزیراعظم بناکر مُلک اور قوم کو اِس کے ہاتھوں میں کھیلنے اور تباہ و برباد کرنے کے لئے دیں اگر پھر بھی زرداری اور پی پی پی کی قیادت یہ سمجھتی ہے کہ یہ اگلے انتخابات کے بعد زبردستی کا بلاول زرداری کوہی وزیراعظم بناکر دم لیں گے تو پھر عوام اپنے مستقبل اور مُلک کی بقا ءاور سا لمیت کا فیصلہ خود کریں کہ وہ کیا چا ہتے ہیں؟؟ زرداری کا عزم تواپنے انوکھے لاڈلے جو کھیلن کو مانگے چاند ولاہے اُس بلاول زرداری کو مُلک کا وزیراعظم بنانے اور اِس کے ہاتھوں مُلک اور قوم کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا بن چکا ہے۔

بہر حال ، پہلے تو پاکستان پیپلز پارٹی میں ایک منظوروسا ن ہی خوابوں کے حوالے سے خاصے مشہور تھے بس جو سوتے جاتے اپنی خوابوں کی ہی دنیا میں گم رہتے تھے، اَب یہ اور بات ہے کہ اِن کی خواب بغیر تعبیر کے ہوتے ہیں مگرآج اِس کے باوجود ایسا لگتا ہے کہ جیسے پی پی پی کی ساری اعلیٰ و ادنی قیادت سب ہی منظور وسان کے خوابوںکی دنیا کی زمین پر چا ئنا کٹنگ کے پلاٹس لے چکی ہے اور اَب یہ اِن پلاٹوں پر اپنے بڑے چھوٹے گھر اور بنگلے بنواکر آباد ہوگئی ہے جہاں سے یہ پاکستانی جغرافیائی او رسیاسی زمینی حقا ئق سے منہ چُراکرخوابوں کی دنیا میںگُم رہنااور وہیں سے اپنے سیاسی بیانات داغنااپنے لئے عافیت گرداننے لگی ہے یکدم ایسے ہی جیسے پچھلے دِنوںبلاول ہاو ¿س لاہور میں سابق صدرپاکستان اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے یوم ِ پاکستان اوراپنی ساسوں ماں نصرت بھٹومرحومہ کی سالگرہ کی مناسبت سے کیک کا ٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ”آئندہ بھی صرف پاکستان کی بہتری کے لئے سیاست کریں گے اور لڑیں گے،مُلک اور جمہوریت کی خاطر افتخار چوہدری کے آراو الیکشن کو قبول کیا، حکومتیں آتی جاتی ہیں، ہم تاریخ میں زندہ رہنا چا ہتے(مسٹرزرداری آپ ضرورہزار برس تک زندہ رہیں مگر مُلک اور قوم کے بہتر او ر تابناک مستقبل کے خاطر کچھ کرکے جیئیں تو کتنا اچھا ہواَب اِسی کو دیکھیں کہ آپ اور آپ کی پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ اور کراچی کو کس سیاست کی بھینٹ چڑھا کر کھنڈر بنایا گیا ہے۔

Bilawal Bhutto Zardari

Bilawal Bhutto Zardari

اگرچہ آج یہ بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے کہ کس طرح پی پی پی اور متحدہ پاکستان والوں نے اپنی سیاسی اُونچ نیچ اور ضد اور اَنا اور ایک دوسرے پر اپنی برتری اور سبقت حاصل کرنے کے گھناونے ترین سیاسی کھیل کی بھینٹ چڑھا کر سندھ اور بالخصوص کراچی کی بنی بنا ئی کشادہ سڑکوں اور گلی کوچوں کو گٹر کے ابلتے پانی اور گندی و غلاظت کے انبار سے کچرا کنڈی میں تبدیل کردیاگیاہے یہ پی پی پی کی قیادت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے جو سب کے سامنے ہے اور مسٹرزرداری آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم تاریخ میں زندہ رہنا چاہتے ہیں ٹھیک ہے ضرور زندہ رہیں مگر کچھ کرکے جیو تو بات بنے گی ورنہ اَب پی پی پی اور متحدہ پاکستان اور لندن کی قیادت کے لئے سندھ اور کراچی کے غیور عوام کے لبوں پہ سوا ئے بددُعاو ¿ں کے کچھ نہیں ہے مگر اِس پر مسٹر زرداری کا یہ کہنا ہے کہ ) اگلاوزیراعظم زرداری نہیںبلاول بھٹو ہوگا“ (تو اِس پر یہ کہنا ہے کہ مسٹر زرداری آپ نے صدرِ پاکستان رہ کر سندھ اور کراچی کے لئے کیا بہتری کے سامان کئے تھے جو اَب کٹورے پہ کٹورابیٹاباپ سے بھی گورا بلاول نہ صرف اپنے صوبے سندھ اور شہرِ کراچی اور مُلک کے لئے کچھ بہتر کرے گا؟؟) یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ آج تک پی پی پی کی قیادت سے سندھ میں اپنی حکومت ہونے کے باوجود سندھ اور کراچی کے حالات اورگندگی اور غلاظت کے ڈھیر میں تبدیل شہرِ کراچی کی گھنڈر بنی صُورتِ حال تو بہتر نہیںکی جاسکی ہے اُلٹا مسٹر آصف علی زرداری کا یہ دعویٰ’ ’لاہور میں ڈیرے ڈال لئے ہیں ،بلاول ہاو ¿س لاہور پاکستان کی سیاست کا مرکز ہوگا آئندہ انتخابات میں وفاق ہی نہیں پنجاب میں بھی حکومت بنا ئیں گے۔

ملتان میں بھی بلاول ہاو ¿س بنے گا“ اندھے کا خواب لگتا ہے کہ ’‘۔مسٹر زرداری صاحب ، ساراپاکستان ہی آپ کا ہے آپ جہاں چاہیں بلاول ہاوسز بنائیں مگر خدارا مُلک اور قوم کے بہتر مستقبل کے لئے بھی کچھ کریں ،اَب صوبہ سندھ اور کراچی کی تعمیر و ترقی کے لئے صرف چکنے چپڑے روغنی اور دلکش اور دلفریب زبانی جمع خرچ والے بنانا ت سے ہی کام نہیں چلے گا بلکہ اَب سندھ اور کراچی کے لئے حقیقی معنوں میں کچھ بہتر کردکھانے کا وقت ہے ابھی بڑا وقت ہے۔

اگر آج سے بھی آپ نے سندھ اور کراچی کے لئے مختص مگر سیاسی مقاصد کے لئے رُکے ہوئے بجٹ کو ہی جاری کردیاتو اگلے انتخابات سے قبل سندھ اور کراچی کے ترقیاتی منصوبے تکمیل کو پہنچ سکتے ہیں جو اِس بات کا غماز ہوں گے کہ پی پی پی نے جس طرح سندھ اور کراچی کے سیاسی مقاصد کی بھینٹ چرھے کھٹائی میں پڑے اور رُکے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کو تکمیل تک پہنچا دیاہے تو اِس میں کوئی شک نہیں یکدم اِسی طرح اگلے انتخابات میںوفاق اور پنجاب سے بھی کامیابی حاصل کرکے وفا ق اور پنجاب ن لیگ سے چھین لے گی اور اِن جگہوںکے علاوہ کے پی کے اور بلوچستان سمیت مُلک کے چاروں صوبوں کے عوام کے لئے بھی نئے ترقیاتی منصوبے جاری کرے گی اور مُلک اور قوم کو ترقی کے لئے کوشاں رہے گی مگر بشرطیکہ ؟؟ مسٹر زرداری سمیت پوری پی پی پی قیادت بغیر تعبیر کے نہ خود خواب دیکھے اور نہ قوم کو آئندہ بلاول زرداری وزیراعظم ہوگا جیسے خواب دکھا کرسیاسی چکمہ بازی سے باز رہے ۔(ختم شُد)

Azam Azim Azam

Azam Azim Azam

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com