آصف زرداری کسی مفاہمت سے واپس نہیں آئے: چودھری نثار

Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے واضح کیا ہے کہ پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی وطن واپسی کسی ڈیل یا حکومتی ضمانت کا نتیجہ نہیں۔

چودھری نثار نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ وزیر اعظم کے عہدے کے امیدوار نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ماضی میں اس کے بہت مواقع آئے مگر انہیں ایسی کوئی خواہش نہیں ہے۔

وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم سے حالیہ ملاقات کراچی آپریشن سے متعلق نہیں تھی، رینجرز کی کراچی میں حالیہ کارروائی کی مزید تفتیش جاری ہے۔

چودھری نثار نے مزید کہا کہ سانحہ کوئٹہ کمیشن کا جواب سپریم کورٹ میں دوں گا۔