محترمہ آصفہ ہاشمی کے والد مرحوم کی گیارویں برسی نہائیت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

فرانس : پیرس کے نواحی علاقہ کلیشی صوبہ میں PTI , PPC , OPS ویمن وینگ فرانس کی صدر اور مایہ ناز رائٹر محترمہ آصفہ ہاشمی نے اپنے والد محترم کی گیارویں برسی کے موقع پر شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا – جس میں یورپ کی معروف جرنلسٹ اور ہردلعزیز سماجی شخصیت محترمہ ناصرہ خان ، معروف یورپین فیشن ڈیزائنر ، حضرت سلطان باھو ٹرسٹ ویمن وینگ فرانس کی جنرل سیکرٹری اور خوبصورت شخصیت کی مالک محترمہ نیناخان ‘ یورپ کی معروف شاعرہ ادیبہ کالم نگار نعت خواں اور پاکستان کالمسٹ کلب ویمن وینگ فرانس کی صدر محترمہ ممتازملک ، ڈیلی تاریخ انٹرنیشنل فرانس کی ریذیڈنٹ ایڈیٹر کالم نگار اور مذہبی و ادبی شخصیت محترمہ طاہرہ سحر ، سویرا نیوز فرانس کی ریذیڈنٹ ایڈیٹر محترمہ شبانہ چوہدری ، پاکستان تحریک انصاف فرانس کی سینئر رہنما اور معروف نعت خواں محترمہ شاہدہ امجد ، پاکستان آزاد کشمیر فرانس کی کوآرڈینیٹر اور ہردلعزیز شخصیت محترمہ شہلا رضوی ، PTI کی معروف شعلہ بیاں سپیکر محترمہ روبانہ عارف پی ٹی آئی کی سینئر رہنما عاتکہ شبیر اور بہت سی خواتین نے شرکت کیں۔ قران خوانی اور سورت یاسین کی تلاوت کے بعد شاہدہ امجد ممتاز ملک نینا خان اور روبانہ عارف نے سرور کونین احمد مجتبہ ہادی برحق محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حضور عقیدت کے پھول پیش کیے ان خواتین نے اس روحانی محفل میں نعتوں کا ایسا سماں باندھا کہ سبحان اللہ کی صدائیں بلند ہو گئیں۔ بہترین سپیکر محترمہ طاہرہ سحر نے بہت خوبصورت دعا کرائی جس میں آصفہ ہاشمی کے والد مرحوم کی مغفرت کی خاص دعا کر ساتھ حاضرین محفل میں موجود تمام خواتین کی جائز حاجات قوم و ملت کی خوشحالی و ترقی اور استحکام کی دعائیں کیں گئیں بعد میں نہائیت پر تکلف افطار ڈنر دیا گیا سب نے آصفہ ہاشمی جی کا بہت شکریہ ادا کیا۔ یوں یہ خوبصورت اور روحانی محفل اپنے اختتام کو پہنچی۔

Iftar Dinner

Iftar Dinner

Iftar Dinner

Iftar Dinner

Iftar Dinner

Iftar Dinner

Iftar Dinner

Iftar Dinner

Iftar Dinner

Iftar Dinner