محمد اسلم خاں نیازی نے پوسٹ آفس مصطفی آباد کی نائٹ شفٹ کا فتتاح کر دیا

Opening

Opening

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) محمد اسلم خاں نیازی نے پوسٹ آفس مصطفی آباد کی نائٹ شفٹ کا افتتاح کر دیا، پوسٹ آفس مصطفی آباد صبح نو بجے سے لیکر رات نو بجے تک دو شفٹوں میں کام کرے گا۔

تقریب میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی شرکت، تفصیلات کے مطابق پوسٹ آفس مصطفی آباد کی نائٹ شفٹ کا افتتاح محمد اسلم خاں نیوزی پوسٹ ماسٹر جزل سنٹرل پنجاب سرکل لاہور نے کیا، انہوں نے کہا کہ پوسٹ آفس کے ملازمین محکمہ کو بچانے کیلئے دیانتداری سے کام کریں۔

کرپشن میں ملوث پایا جانے والے ملازمین نوکری کے مستحق نہیں، پوسٹ آفس مصطفی آباد کا سٹاف عوام کو محکمہ سے آگاہی دیں اور عوام کو بتائیں کہ ڈاکخانہ میں کون کون سے کام انجام دئیے جا رہے ہیں، عوام اپنے یوٹیلٹی بل ڈاکخانہ میں جمع کروائیں تاکہ حکومت کو فائدہ ہو سکے۔

اس موقع پر امیدوار برائے چیئرمین میونسپل کمیٹی مصطفی آباد میاں عبدالخالق، کونسلرز رانا شہزاد احمد، ملک شہباز احمد، صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی، چیئرمین پریس کلب زبیر احمد بھٹی، تاشفیق، محمد حسین بٹ ودیگر سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔