اسلم مجاہد شہید کی قربانی رنگ لائے گی۔ علامہ قاری سجاد تنولی

Karachi

Karachi

کراچی (پ ر) پاکستان یکجہتی کونسل سندھ کے صدر علامہ قاری سجاد تنولی نے کہاکہ اسلم مجاہد شہید کی قربانی رنگ لائے گی ‘بے گناہ پاکستانیوں کے قاتلوں کوکیفرکردارتک پہنچایاجائے اورعوام کے سامنے منظر پرلایاجائے۔

مرکزی جنرل سیکریٹری مفتی عبدالقادر جعفر نے کہاکہ مستحکم پاکستان کیلئے ضروری ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ان کے ان کے سرپرستوں کوقرارواقعی سزادے کرمستحکم پاکستان کی ضرورت کویقینی بنایاجائے۔

دہشت گردی کاناسورریاست کوکمزور کرنے کرنے کے مترادف ہے’ پاکستانی عوام کسی بھی طورپرکسی بھی صورت پاکستان کوکمزور نہیں دیکھ سکتے’پاکستان کے استحکام کیلئے پاکستان کابچہ بچہ جانوں کانذرانہ پیش کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

آخر میں علامہ قاری سجادتنولی’مفتی عبدالقادرجعفر’علامہ نورالرحمن رحمانی اورروشن دین الرشیدی نے اسلم مجاہد شہید اوران کے ساتھ ہزاروں بے گناہ پاکستانیوں کی شہادت پرخصوصی دعائیں کی گئیں۔