العصر اسلامک سنٹر ویانا میں جشن میلاد حضرت امام مہدی علیہ اسلام کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

ویانا (اکرم باجوہ) العصراسلامک سنٹر ویانا کے پریس سیکرٹری سید غلام حسین نقوی نے پاکستان میڈیا جنگ ویانا کو پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ العصراسلامک سنٹر ویانا میں جشن ولادت امام زمانہ حضرت امام مہدی علیہ اسلام کی مناسبت سے 13 مئی کی سپہر جشن میلاد کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مومنین و مومنات نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے اپنی اپنی عقیدت کا اظہار کیا ۔جشن میلاد کی تقریب میں لندن سے مولانا حسن معروفی نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔مقامی زاکرین نے بھی جشن میلاد پر روشنی ڈالی۔مولانا حسن معروفی نے جشن میلاد امام زمانہ پر خصوصی بیان فرمایا۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔جشن میلاد کے مبارک دن کے موقع پر حاضرین نے مل کر کیک کاٹا ۔العصر اسلامک سنٹر ویانا کے صدر سید اُلفت حسین نقوی نے تمام حاضرین کو جشن میلاد امام زمانہ کی مبارک بادی اور تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔تقریب کے احتتام پر حاضرین کو طعام پیش کیا گیا۔

Milad

Milad

Milad

Milad

Milad

Milad

Milad

Milad

Milad

Milad

Milad

Milad

Milad

Milad

Milad

Milad

Milad

Milad

Milad

Milad

Milad

Milad

Milad

Milad

Milad

Milad