ای ایس ایم سی المنائی اپنے مادر علمی کا اثاثہ ہے۔ ڈاکٹر شاہد سمیع

SMC Alumni

SMC Alumni

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میڈیکل کالج کراچی کے فارغ التحصیل گریجویٹس کی بین الاقوامی تنظیم ایس ایم سی المنائی پاکستان کے صدر ڈاکٹر شاہد سمیع نے کہا ہے کہ ایس ایم سی المنائی اپنے مادر علمی کا اثاثہ ہے۔

ہم نے ہر دور میں اپنے مادر علمی سندھ میڈیکل کالج اور موجودہ جناح سندھ یونیورسٹی کی نیک نامی اسے بلند مقام دلا نے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے ہیں اور رہیں گے انہوں نے 11ویں سالانہ ونٹر میٹنگ کے انعقاد اور خصوصی لیکچرز کے انعقاد پر ڈاکٹر مکرم علی ،ڈاکٹر سمیر قریشی ،ڈاکٹر اعظم ،ڈاکٹر شہاب اللہ سمیت ایس ایم سی المنائی پاکستان کے تمام اراکین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔