اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ ملک عبدالجبار خان کھوکھر کو آؤٹ سٹینڈنگ ایوارڈ دیا گیا

Malik Abdul Jabbar Khan

Malik Abdul Jabbar Khan

کوٹ چھٹہ (نامہ نگار) تحصیل صادق آ باد میں گراں قدر خدمات پر پاکستان لائف کیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ ملک عبدالجبار خان کھوکھر کو آؤٹ سٹینڈنگ ایوارڈ دیا گیا۔ گذشتہ روز تحصیل صادق آباد کے وفد نے کو ٹ چھٹہ میں اسسٹنٹ کمشنر ملک عبدالجبار خان کھو کھر کوتحصیل صادق آ باد میں بطور اسسٹنٹ کمشنر تعیناتی کے دوران گراں قدر خدمات سر انجام دینے پر پا کستان لا ئف کیئر فا ؤنڈیشن کی طرف سے آؤٹ سٹینڈنگ ایوارڈ دیا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین پا کستان لا ئف کیئر فا ؤنڈیشن میاں شریف راشد نے کہا کہ تحصیل صادق آ باد میں بطور اسسٹنٹ کمشنر ملک عبدالجبار کھو کھر نے عوام کی بھلا ئی اور تحصیل صادق آ باد کی ترقی کیلئے جو خدمات سرانجام دیں وہ قابل تحسین ہیں ۔تحصیل بھر سے کمیشن ما فیا کا خا تمہ کیا گیا۔

وفد میں پراجیکٹ منیجر میاں آ صف ستار،جنرل سیکرٹری زاہد شا کر اور میڈیا ایڈوائزر اللہ وسایا بھی شا مل تھے ۔اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر کو ٹ چھٹہ ملک عبدالجبار خان کھو کھر نے کہا کہ تحصیل صادق آ باد سے ایوارڈ دینے کیلئے آ نے والے دوستوں کا انتہا ئی شکر گذار ہو ں ۔تحصیل صادق آباد کے لوگوں کی محبت کا مقروض ہوں ۔جہاں پر تعیناتی کے دوران لو گوں کی محبت اور خلوص کو کبھی نہیں بھو ل سکتا۔