اسسٹنٹ کمشنر قصور شاہ رخ نیازی کا ناجائز منافع خوروں، چائلڈ لیبر کیخلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون

kasur

kasur

قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈی سی او کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر قصور شاہ رخ نیازی کا ناجائز منافع خوروں اور بھٹہ پر چائلڈ لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون ‘5 دوکانداروں اور چائلڈ لیبر قوانین کیخلاف ورزی پر ایک بھٹہ کیخلاف ایف آئی آرز درج۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر قصور شاہ رخ نیازی نے گزشتہ روز مصطفی آباد ، سٹی قصور اور کھڈیاں خاص میں مختلف دوکانوں پر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کیا اور ناجائز منافع لینے والے 5 دوکانداروں کیخلاف ایف آئی آر ز درج کروا دیں۔

اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل قصور میں مختلف بھٹوں شاد برکس ، اللہ ہو برکس ، بسم اللہ برکس ، اشفاق برکس ،ملت برکس اورملک عاشق برکس کو چیک کیا جبکہ ایک بھٹہ اشفاق برکس نظام پورہ میں چائلڈ لیبر قوانین کیخلاف ورزی پرمالک محمد مشتاق اور منشی ندیم کے خلاف ایف آئی آر درج کرو ا دی۔