استور: شہر اور گرد و نواح میں برفباری،سردی بڑھ گئی

Astor City

Astor City

استور (جیوڈیسک) استور شہر اور اس کے گرد و نواح میں برفباری سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال سے آنے والی سردہوائیں کل سےملک کےبالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، فاٹا اور گلگت بلتستان میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، جبکہ آیندہ2 سے3 روز میں ملک کےاکثر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔