اتاترک ائیر پورٹ حملہ، پولیس نے 13 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

Atatürk Airport,

Atatürk Airport,

انقرہ (جیوڈیسک) استنبول کے اتاترک ائیر پورٹ پر ہونے والے دہشتگردی کے المناک واقعے کے بعد پولیس نے بیشتر مقامات پر چھاپے مار کر گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ تین غیر ملکیوں سمیت تیرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اتاترک ائیرپورٹ پر تین دھماکوں میں بیالیس افراد ہلاک اور دو سو چالیس زخمی ہوئے تھے۔