عتیق الرحمن نے یونیورسٹی کی جانب سے محتسب کے فیصلہ پر عملداری نہ کرنے پر دوبارہ رجوع کر لیا

ATIQ UR REHMAN

ATIQ UR REHMAN

اسلام آباد : بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ایم فل اسلامی تاریخ (کلیہ اصول الدین) کے طالب علم عتیق الرحمن نے یونیورسٹی کی جانب سے محتسب کے فیصلہ پر عملداری نہ کرنے پر دوبارہ رجوع کرلیا۔جس میں یہ مئوقف اختیار کیا ہے کہ یونیورسٹی کی جانب سے عائد الزامات بے بنیاد اور غلط ہیں اور یونیورسٹی اس کے مستقبل کو تباہ و برباد کرنے پر تلی ہوئی ہے۔

طالب علم نے اسے اسلامی یونیورسٹی سے غیر منصفانہ ،غیر قانونی و غیر اخلاقی اور غیراسلامی طور پر نکالا اور یونیورسٹی میں داخلہ پر بھی پابندی عائد کی ہوئی ہے جبکہ راقم اپنی ایم فل کی ڈگری کے فائنل تھیسس کا اسی فیصد مکمل کرچکا ہے۔طالب علم نے کہا کہ محتسب نے مورخہ 14اکتوبر 2016بحوالہ Complaint No. WMS-ONL/0007420/16کویہ تحریری فیصلہ دیا کہ غیر منصفانہ فیصلہ کو کینسل کیا جائے اور ریکٹر اسلامی یونیورسٹی مجھ پر عائد الزامات کے جواب میں میرا مئوقف سن کر یونیورسٹی کے آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔

مگر محتسب کے جاری شدہ فیصلہ کو ایک ماہ کا عرصہ بیت چکا ہے ۔بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے تادم تحریر راقم سے نہ ہی رابطہ کیا ہے اور نہ ہی مجھ پر عائد پابندیوں کو ختم کیا اور نہ ہی میرا داخلہ بحال کیا ۔اور متعدد بار رابطہ کرنے کے باوجود ریکٹر اسلامی یونیورسٹی نے کوئی جواب نہیں دیا۔اس سے واضح طوپر یہ بھی معلوم پڑتاہے کہ اسلامی یونیورسٹی کی جانب سے مجھ پر عائد الزامات بھی بے بنیاد ہیں اور مجھے صرف تعصب و تنگ نظری اور نفرت کی بھینٹ چڑھایاجارہاہے۔

جس سے واضح طور پر معلوم ہوتاہے کہ اسلامی یونیورسٹی کی قیادت بندہ کے مستقبل کو تباہ و برباد کرنے کا عزم کئے ہوئے ہے۔جبکہ اسلامی و قانونی اور انسانی نکتہ نظر سے بندہ تعلیم حاصل کرنے کا حق محفوظ رکھتاہے جس کو اسلامی شریعت میں فرض کا درجہ دیا گیا ہے مگر افسوس کہ اسلام کے نام پر قائم اسلامی یونیورسٹی ہی اسلامی شریعت کے بنیادی و اساسی اصولوں کی خلاف ورزی کا ارتکاب کررہی ہے۔

طالب علم نے یہ بھی شکایت جمع کرائی کہ میری تعلیمی نمایاں کارکردگی کے باعث وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم میں میرا نام شامل کیا گیا تھا اور ایچ ای سی کی جانب سے مجھے ای میل بھی موصول ہوئی مگر اسلامی یونیورسٹی نے مجھے اس حق سے بھی محروم کردیا ہے اور میرا لیپ ٹاپ میرے حوالے نہیں کیا جارہا۔

وفاقی محتسب سے اپیل کی ہے کہ میرے لاکھوں کے تعلیمی اخراجات جوکہ رفاہی اداروں اور محنت و مشقت کے ذریعہ اداکئے تھے کا تحفظ اور میرے قیمتی وقت کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے عملی اقدامات کرتے ہوئے اسلامی یونیورسٹی کو میرا داخلہ بحال کرنے کا حکم صادر فرمائیں۔اور وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم کی جانب سے ملنے والے لیپ ٹاپ کی فراہمی کا بھی حکم صادر فرمائیں۔

0313-5265617