اے ٹی ایمز میں کرنسی کا وافر اسٹاک رکھا جائے، اسٹیٹ بینک

State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) بینک دولت پاکستان نے آج سے شروع ہونے والی 4 تعطیلات کے دوران تمام بینکوں کی اے ٹی ایمزمیں کرنسی کا وافر اسٹاک رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے تمام شیڈولڈ و کمرشل بینکوں کے حکام سے کہاہے کہ وہ (آج) جمعرات سے اتوار کی رات تک اپنی اے ٹی ایمز کی مانیٹرنگ یقینی بنائیں۔

ان میں کرنسی کا اسٹاک بھی رکھاجائے تاکہ بینکوں کے کھاتہ داران کو ان تعطیلات میں کسی مشکل کاسامنا نہ کرنا پڑے۔