ایٹم بم حاصل کیا تو سعودی عرب کو نتائج بھگتنا ہونگے: جان کیری

John Kerry

John Kerry

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب نے جوہری ہتھیار حاصل کئے تو اسے این پی ٹی نتائج کی تمام اقسام کو بھگتنا ہوگا۔

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کے جوہری معاہدے کے بعد سعودی عرب کے حوالے سے ایسے خدشات سامنے آرہے ہیں کہ جوہری بم خرید سکتا ہے اور قوی امکان ہے کہ وہ یہ بم پاکستان سے خریدے انہوں نے کہا کہ اگر سعودی عرب نے ایسا کیا تو اسے این پی ٹی کے تمام نتائج کا بھی سامنا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو اس حقیقت سے بھی آگاہ ہونا چاہیے کہ جوہری بم نہ تو اسے محفوظ بنا سکتا ہے اور نہ ہی اس کا حصول آسان ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو بھی یقیناً جوہری طاقت کے حصول کے بعد تنصیبات کے معائنے کے عمل سے گزرنا ہو گا۔