اقدام قتل کے مقدمے میں الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے اقدام قتل کے مقدمے میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سندھ رینجرزکے کرنل طاہر کی مدعیت میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف اقدام قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم پر الطاف حسین کو حراست میں لینے کے لئے کارروائی کی گئی لیکن وہ ملک سے باہر ہیں اس لئے انہیں گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

جس پر عدالت نے الطاف حسین کے 20 اگست کے لیے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے بعد الطاف حسین نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا تھا جس کی بنیاد پر ان کے خلاف رینجرز اہلکاروں کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔