اٹک حملے میں ملوث نیٹ ورک کے 2 اہم ارکان فیصل آباد سے گرفتار

Arrested

Arrested

فیصل آباد/ اٹک (جیوڈیسک) اٹک میں شجاع خانزادہ پر حملہ کیس میں ملوث نیٹ ورک کے دو مبینہ ملزمان کو فیصل آباد سے گرفتار کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں اور پولیس پر مشتمل خصوصی ٹیموں نے شہر کے مختلف مقامات پر ٹارگٹڈ کارروائیاں کیں اور مشکوک افراد کو حراست میں لیا۔

ذرائع کا دعوی ہے کہ دو افراد جن کو سمن آباد اور جڑانوالہ روڈ کے قریب مکوآنہ کے ایک گائوں سے حراست میں لیا گیا کا تعلق اس نیٹ ورک سے ہے جو وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پر خود کش حملے میں ملوث ہے۔

چھاپہ مار ٹیموں کی جانب سے ان دو افراد کی گرفتاری کو اہم کامیابی بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ حراست میں لئے گئے دونوں افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔