اٹک کے اسکول میں ڈینگی اسپرے سے 50 طالبات بے ہوش

Dengue Spraying

Dengue Spraying

اٹک (جیوڈیسک) گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں ڈینگی سے بچاؤ کے اسپرے سے 50 طالبات بے ہوش ہوگئیں۔

اٹک کے گورنمنٹ گرلزہائی اسکول جنڈ میں ڈینگی مچھروں سے بچاؤ کے لیے اسپرے کیا گیا، جس کے باعث اسکول میں موجود 50 طالبات کی حالت غیر ہوگئی اوروہ بے ہوش ہوگئیں، متاثرہ طالبات کو فوری طورپرڈی ایچ کیو اٹک اورٹی ایچ کیو جنڈ منتقل کردیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ کر کے ان کی طبی امداد دی گئی۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 سے زائد طالبات کو فوری طبی امداد فراہم کرکے اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا جب کہ کچھ اب بھی زیر علاج ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واضح رہے کہ پوٹھوہار ریجن میں ڈینگی کے کیسز سامنے آنے کے بعد علاقے میں زور و شور سے انسداد ڈینگی مہم جاری ہے۔