اٹک خودکش حملے میں ملوث مزید تین ملزمان اسلام آباد سے گرفتار

Attock Suicide Attack

Attock Suicide Attack

اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ انسداد دہشتگردی پنجاب نے اسلام آباد کے ایک مدرسے سے اٹک دھماکے میں ملوث مزید تین ملزمان گرفتار کر لئے ہیں۔

کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی پنجاب) اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے قاری امداد، ارشاد اور ایک مہمان شوکت سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

دوسری جانب ایکسپلوزو ایکسپرٹس ٹیم نے رپورٹ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو بھجوا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اٹک خود کش دھماکا نئے انداز میں گیا گیا۔ اس طرز پر پاکستان میں پہلے کوئی دھماکا نہیں ہوا۔

دہشتگردوں نے پہلی مرتبہ بال بیرنگ کم اور دھماکا خیز مواد زیادہ استعمال کیا۔ دھماکے میں 12 سے 15 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا جا کا مقصد عمارت کو زمین بوس کرنا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ایف آئی اے کی رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنا کر چالان تیار کرے گی۔