اولڈہم کی فیملی پر مبینہ تشدد کے معاملہ پر اوورسیز کمشنر زبیر گل کا نوٹس

Zubair Gul

Zubair Gul

اولڈہم (نوید چوہان) گزشتہ دنوں اولڈہم کی رہائشی فیملی پر ایف آئی اے اہلکاروں کے مبینہ تشدد کے بعد اوورسیز کمشنر زبیر گل نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔ جسے اوور سیز کمیونٹی کی جانب سے بےحد سراہا جا رہا ہے۔

اولڈہم میں مقیم لوگوں نے بھی اسلام آباد ائیرپورٹ ہر پیش آنے والے اس واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا تھا کہ آئے روز ایسے واقعات سے بیرون ملک مقیم نوجوانوں کے ذہنوں میں پاکستان کے بارے میں ایک منفی پیغام جاتا ہے اور ایسے واقعات کی روک تھا م کے لیے حکومتی پالیسی۔ کو بہتر اور موثر بنانے کی ضرورت ہے۔

مختلف چینلز پر اس واقعہ کی رپورٹ اور خود اردو پوسٹ کی فیملی سے رابطہ کے بعد زبیر گل کی جانب سے اس واقعہ کا نوٹس اوور سیز پاکستانی کمیونٹی کے لئے باعث اطمینان ہے۔