آسٹن: وسطی و جنوبی ریاستوں میں بارش و سیلاب ، 4 افراد ہلاک

Austin Flood

Austin Flood

آسٹن (جیوڈیسک) امریکا کی وسطی اور جنوبی ریاستوں میں بارش اور سیلاب نے 4افراد کی جان لے لی۔ لاکھوں افراد بجلی سے محروم اور متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

امریکا کی وسطی اور جنوبی ریاستیں ان دنوں سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ سمندری طوفان سینڈرا کے باعث ریکارڈ بارش اور سیلاب سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔ ٹیکساس سے کینکٹی تک ہر طرف پانی ہی پانی ہے ۔ نیومیکسیکو، مغربی ٹیکساس ،اوکلاہوما اور کینزس سٹی میں شدید سردی پڑ رہی ہے۔

مقامی حکام کے مطابق مختلف حادثات میں 4افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ ایک خاتون لاپتہ ہے۔ بجلی کا نظام درہم برہم ہونے کے باعث لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں اور متعدد پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں ہیں۔