آسٹریلیا : مسلح بچوں نے اساتذہ کو بھاگنے پر مجبور کر دیا

Australia

Australia

کوینز لینڈ (جیوڈیسک) آسٹریلوی صوبے کوینز لینڈ میں مسلح بچوں نے دو ہفتوں میں سکول پرنسپل سے دو گاڑیاں چھین لی، بچوں کے مسلسل حملوں کے بعد پرنسپل اور اساتذہ کو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے اسکول سے نکالا گیا۔

آسٹریلیا کے صوبے کوینز لینڈ کے علاقے اوروکن میں مسلح بچوں نے اسکول انتظامیہ کا جینا حرام کر دیا۔ کلہاڑیوں اور خنجروں سے لیس بچوں نے دو ہفتوں میں سکول پرنسپل سے دوسری گاڑی چھین لی۔ بچوں نے پرنسپل کے مکان پر پتھراؤ بھی کیا۔

امدادی اداروں نے مسلح بچوں کے مسلسل حملوں کے بعد پرنسپل اور اساتذہ کو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے وہاں سے نکالا ۔ حملوں کے بعد علاقے کا پرائمری سکول جولائی تک بند کر دیا گیا ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حکومت اساتذہ کو نہ صرف سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے بلکہ ان مسلح بچوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی۔ قبائل کی آپس میں رنجش کی وجہ سے اوروکن میں تشدد کے واقعات عام ہیں۔