آسٹریلیا : کاروں کے گودام میں آگ لگنے سے دو افراد زخمی

Australia Cars Warehouse Fire

Australia Cars Warehouse Fire

سڈنی (جیوڈیسک) سڈنی کے جنوب مغربی علاقے میں کاروں کے گودام میں آگ لگنے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں سو فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف ہیں، جھلس جانے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کاروں کے فیول کی وجہ سےآگ پر قابو پانا مشکل ثابت ہو رہا ہے۔ آگ کا دھواں کئی میٹر دور سے دیکھا جا سکتا ہے، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں کی جا سکی۔