آسٹریلیا سے ون ڈے سیریز: ویسٹ انڈین کوچ نے گیل اور سیمی کو مانگ لیا

Gayle and Darren Sammy

Gayle and Darren Sammy

ویسٹ انڈیز(جیوڈیسک) کوچ فل سیمنز نے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ سے درخواست کی ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ماہ شیڈول ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم میں کرس گیل اور ڈیرن سیمی کو شامل کیا جائے۔

کوچ نے کہا کہ وہ صرف اس بات کی امید ہی کرسکتے ہیں کہ بورڈ اپنی حالیہ پالیسی کا دوبارہ جائزہ لے جس میں انٹرنیشنل کرکٹ کا اہل ہونے کیلیے بہت زیادہ ڈومیسٹک کرکٹ میں موجودگی پر زور دیا گیا ہے،

جون میں ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی 3 ملکی سیریز کے سلسلے میں میزبانی کرے گا جس میں اسے اسٹار کرکٹرز کا ساتھ حاصل نہیں ہوگا، امکان ہے کہ کرس گیل اور آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتنے والی سائیڈ کے قائد ڈیرن سیمی اس کا حصہ نہیں ہوں گے۔