آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا دوسرا ون ڈے آج کینبرا میں کھیلا جائے گا

Australia vs New Zealand

Australia vs New Zealand

کینبرا (جیوڈیسک) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں میں آج پھر ٹاکرا ہو گا۔ مقابلے کا میزبان آسٹریلوی دارلحکومت کینبرا کا منوکا اوول اسٹیڈیم ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 20 منٹ پر شروع ہو گا۔

پہلے ون ڈے میں کینگروز نے کیویز کو 68 رنز سے ہرایا تھا۔ مہمان ٹیم 328 رنز کے جواب میں 256 پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

نیوزی لینڈ کو تین میچوں کی چیپل ہیڈلی سیریز بچانے کا چیلنج بھی درپیش ہے۔ کین ولیمسن الیون کو سیریز میں 0-1 کے خسارے کا سامنا ہے۔