پہلا ون ڈے : آسٹریلیا نے پاکستان کو 92 رنز سے ہرا دیا

Sharjeel Khan

Sharjeel Khan

برسبین (جیوڈیسک) پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 92 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ آسٹریلیا کے 269 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 176پر ڈھیر ہو گئی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو جلد نقصان اس وقت اٹھانا پڑا اور شرجیل خان صرف 18 رنز بناکر فالکنر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ کپتان اظہر علی ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے بعد کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے، محمد حفیظ واپسی کے بعد پہلے میچ میں صرف 4 رنز بنا سکے۔

بابر اعظم 33، عمراکمل صرف 17اور عماد وسیم 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ریٹائرٹ ہرٹ اظہر علی دوبارہ بیٹنگ کیلئے آئے ،لیکن متاثر کن پرفارمنس نہ دے سکے اور 48 گیندوں پر صرف 24 رنز بناسکے۔

پاکستان ٹیم کا کوئی بھی پلیئر آسٹریلین بولرز کا جم کر مقابلہ نہ کر سکا اور پوری ٹیم صرف 176 رنز پر ڈھیر ہو گئی، یوں کینگروز نے گرین شرٹس کو 92 سے بآسانی شکست دے دی۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے تھے۔ میتھیو ویڈ نے ناقابل 100 رنز بنائے۔ گلین میکسویل نے 56 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ٹریوس ہیڈ نے 39 رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سے حسن علی نے تین، محمد عامر اور عماد وسیم نے دو، دو جبکہ محمد نواز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

سیریز کا دوسرا میچ 15 جون کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔