آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 370 رنز کا ہدف دیدیا

Australian Players

Australian Players

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان آسٹریلیا کے مابین 5 میچوں کی سیریز کے آخری ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 345 رنز کا ہدف دے دیا۔

آسٹریلوی اوپنرز نے مار مار کر شاہینوں کا بھرکس نکال دیا۔ اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ نے سینچریاں سکور کیں۔

ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ نے 284 رنز کی ریکارڈ پارٹنرشپ کا ریکارڈ بھی بنایا۔ اس سے قبل جوروٹ اور ایلکس ہیلز نے پاکستان کے خلاف 248 رنز بنائے تھے۔

ڈیوڈ وارنر کے 179 رنز ایڈیلیڈ اوول میں کسی بھی بلے باز کا بڑا سکور ہے۔ اس سے پہلے برائن لارا نے پاکستان کے خلاف ایڈیلیڈ میں 156 رنز بنائے تھے۔

آسٹریلیا کی طرف سے ڈیوڈ وارنر 179 جبکہ ٹریوس ہیڈ نے 128 رنز بنائے۔ ان کے بعد آنے والے کھلاڑیوں میں سے کوئی بھی جم کر نہ کھیل سکا۔ آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 369 رنز بنائے۔

شاہینوں کی فیلڈنگ کا معیار آخری ون ڈے میں بھی بہترنہ ہو سکا۔ سڈنی کے بعد ایڈیلیڈ میں بھی قومی فیلڈرز نے ڈراپ کیچز کا سلسلہ برقرار رکھا۔ کوچ مکی آرتھر ایک مرتبہ پھر سر پکڑے دکھائی دیے۔ پانچویں اور آخری میچ کی پہلی ہی گیند پر کپتان اظہر علی نے ڈیوڈ وارنر کا کیچ ڈراپ کر دیا۔