آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹوں سے ہرا دیا

Australia vs West Indies

Australia vs West Indies

روسو (جیوڈیسک) روسو میں کھیلے جا رہے آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں کینگروز نے 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلے ٹیسٹ میچ میں کینگروز کیخلاف جم کر کھیلنے میں ناکام رہی۔ آسٹریلیا نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں 148 رنز تک محدود کر دیا۔

جواب میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں ڈیبیو میچ کھیلنے والے ایڈم ووگس کی شاندار سنچری کی بدولت 318 رنز بنائے۔ دوسری اننگز میں ایک مرتبہ پھر ویسٹ انڈیز کی کمزور بیٹنگ لائن 216 رنز بنا کر کینگروز پر صرف 46 رنز کی برتری حاصل کر پائی۔

آسٹریلیا نے 47 رنز کا ٹارگٹ باآسانی 1 وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔