آسڑیلوی شہر ملبورن میں آندھی جان لیوا ثابت ہوئی

Melbourne Weather

Melbourne Weather

ملبورن (جیوڈیسک) آسڑیلوی شہر ملبورن میں درجہ حرارت میں ایک گھنٹے کے اندر 15 سینٹی گریڈ تک گراوٹ آنے سے زر دانوں کے ہوا میں شامل ہونے والی آندھی نے نظام تنفس کو بری طرح متاثر کیا ہے، اس دوران 2 افراد کی اموات بھی واقع ہو چکی ہیں۔

شہر میں درجہ حرارت ماہ مارچ کے بعد پہلی بار 38 سینٹی گریڈ تک پہنچا ، جس کے بعد درجہ حرارت میں تیزی سےکمی ایک سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی آنے کا موجب بنی۔