آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل جانسن نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

Mitchell Johnson

Mitchell Johnson

پرتھ (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ 34 سالہ فاسٹ باؤلر مچل جانسن کے کیریئر کا آخری میچ ہو گا۔

انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹ سے رخصت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 73 ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے والے جانسن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اس سے بہتر وقت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا یہ ایک اچھا سفر تھا لیکن ہر اچھے سفر کا آخرکار اختتام ہوتا ہے.