آسٹریلین اوپن کا تاج سرینا ولیمز کے سر، وینس ولیمز کو شکست

 Serena Williams

Serena Williams

میلبورن (جیوڈیسک) وومن سنگلز کے فائنل میں سرینا ولیمز اور ان کی بڑی بہن وینس ولیمز کے مابین مقابلہ ہوا۔ عالمی نمبر دو نے پہلا سیٹ چھ چار سے جیت کر برتری حاصل کی۔

سرینا ولیمز نے دوسرے سیٹ میں چھ چار سے کامیابی سمیٹ کر آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

سرینا ولیمز نے کیرئیر کا 23 واں ٹائٹل جیت کر جرمنی کی سٹیفی گراف کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ 35 سالہ ٹینس سٹار نے ٹینس رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن بھی حاصل کر لی۔