آسٹریلین اوپن ٹینس، سرینا ولیمز اور ماریہ شرا پووا کی کوارٹر فائنل تک رسائی

Maria Shira Sharipova and Serena Williams

Maria Shira Sharipova and Serena Williams

میلبورن (جیوڈیسک) عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور روسی سٹار پلیئر ماریہ شرا پووا اپنے اپنے میچز جیت کر آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

آسٹریلین اوپن کے ویمنز ایونٹ کے چوتھے مرحلے میں عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے روسی حریف مرگ ریتھا کو اسٹریٹ سیٹس میں چھ دو ، چھ ایک سے مات دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

ایونٹ کے ایک اور میچ میں روسی سٹار پلیئر ماریہ شرا پووا کا سامنا سوئٹزرلینڈ کی بلینڈا بینک سے ہوا ، ماریہ نے حریف کھلاڑی کو اسٹریٹ سیسٹس میں سات پانچ، سات پانچ سے زیر کیا۔