آسٹریلین اوپن ٹینس، نڈال اور میلوس کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

Australian Open tennis

Australian Open tennis

سڈنی (جیوڈیسک) ٹینس سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے مین سنگلز میں سابق عالمی نمبر رافیل نڈال نے جائل مونافلز کو شکست دے دی۔ اسپنش اسٹار نے تین ایک سے چوتھے راؤنڈ کا میچ اپنے نام کیا۔

نڈال کی جیت کا اسکور چھ تین، چھ تین ، چار چھ اور چھ چار رہا۔ کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والے دوسرے کھلاڑی میلوس راؤنچ ہیں۔ کینیڈا کے کھلاڑی نے اپنے اسپینش حریف کو زیر کیا۔

راؤنچ نے پہلا سیٹ ٹائی بریک پر جیتا دوسرا سیٹ چھ تین سے ہار گئے۔ کنیڈین ٹینس اسٹار نے آخری دونوں سیٹ جیت کر مقابلہ اپنے نام کیا۔