آسٹریلین اوپن ٹینس کا آج سے آغاز

Australian Open Tennis

Australian Open Tennis

آسٹریلی اوپن ٹینس (جیوڈیسک) سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کا آغاز آج (پیر) سے ہورہا ہے، نوویک جوکووچ ریکارڈ ساتویں بار آسٹریلین اوپن ٹائٹل کیلئے فرنینڈو ورڈاسکو کے خلاف مہم کا آغاز کریں گے۔

اینڈی مرے اور راجر فیڈرر کا کوارٹر فائنل میں مقابلے کا امکان ہے، سرینا ولیمز بلینڈا اور دفاعی چیمپئن اینجلیق کربر لیسیا کے خلاف پہلے راؤنڈ سے مہم شروع کریں گی، دو ہفتے تک جاری رہنے والے میگا ایونٹ میں نویک جوکووچ مینز سنگلز اور اینجلیق کربر ویمنز سنگلز میں اعزاز کا دفاع کریں گی۔

آسٹریلین اوپن کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا ہے، ٹاپ سیڈ اینڈی مرے اور 17 مرتبہ کے گرینڈسلام چیمپئن راجر فیڈرر ایک گروپ میں شامل ہیں، مرے پہلے راؤنڈ میں یوکرین کے مرچنکو کے آمنے سامنے ہوں گے اور کوارٹر فائنل میں انہیں ممکنہ طور پر سیڈ نمبر 17 فیڈرر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

جاپان کے کائی نیشکوری بھی انہی کے گروپ میں شامل ہیں۔