آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، نواک جوکووچ اور راجر فیڈرر کی دوسرے راؤنڈ میں کامیابی

 Roger Federer and Novak Djokovic

Roger Federer and Novak Djokovic

میلبورن (جیوڈیسک) آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ اور عالمی نمبر تین راجر فیڈرر نے ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں کامیابی سمیٹی ، روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپو کی پیش قدمی بھی جاری ہے۔

دفاعی چیمپئن نواک جوکوچ نے آسٹریلین اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں فرانس کے کونٹن ہیلز کو چھ ایک، چھ دو اور سات چھ سے ہرایا۔

نمبر تین سیڈ راجر فیڈرر نے یوکرائن کے الیگزنڈر ڈولگو پولف کو چھ تین، سات پانچ اور چھ ایک سے شکست دی۔

ویمنز ایونٹ میں روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا نے بیلا رس کی الیگزنڈرا ساسنووچ کو چھ دو اور چھ ایک سے شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔