آسٹریلیا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، سرینا ولیمز کی فائنل تک رسائی

Serena Williams

Serena Williams

میلبرن (جیوڈیسک) امریکا کی عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے آسٹریلیا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں امریکا کی عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز کا مقابلہ پولینڈ کی اسٹار ٹینس پلیئر اگنیسکا رڈوانسکا کیساتھ ہوا۔

امریکی ٹینس اسٹار نے اپنے تجربے اور مہارت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میچ میں شاندار کھیل پیش کیا اور حریف کھلاڑی کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا انہوں نے میچ میں چھ چار اور چھ صفر سے کامیابی حاصل کی ، اس جیت کے بعد سرینا ولیمز نے ایونٹ کے فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا ہے۔