عمران خان اس کمیشن سے بھی بھاگ جائے گا میاں نواز شریف نے کمیشن بنا کر عمران کی سیاست کا جنازہ نکال دیا: نواز وڑائچ

Nawaz Warrich

Nawaz Warrich

آسٹریا (محمد اکرم باجوہ) پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری محمد نواز وڑائچ نے پاکستان میڈیا جنگ ویانا سے وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کی جانب سے احتساب کمیشن بنانے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے وزیراعظم نے قوم کے نام تقریر میں اپنے آپ اور اپنی فیملیز کو پیش کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ عمران خان کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی نگرانی میں ایک کیشن قائم کردیا گیا ہے مگر عمران خان اپنی سیاست کا جنازہ نکلتا دیکھتے ہوئے اب اس کمیشن کو بھی نہیں مانے گے ۔

اس کمیشن میں ہزاروں کیڑئے نکالیں گے۔ عمران خان نے جب سے سیاست شروع کی ہے صرف خواب میں اپنے آپ کو وزیراعظم دیکھا ہے اس کو پاکستان کی ترقی میں کوئی دلچسپی نہیں۔انشاء اللہ مسلم لیگ ن کی حکومت اس امتحان میں بھی سرخرو ہوگی اور اگلے انتخابات میں اس سے بڑھ کر قوت میں دوبارہ اقتدار میں ہوگی۔سپریم کورٹ کے کمیشن میں سب سے بڑا کرپٹ ٹولہ عمران خان کا ہی نکلے گا ۔