چوہدری محمد افضل آف ہورن کے بیٹے چوہدری محمد جنید کا ولیمہ کی پرُوقار تقریب

Horn News

Horn News

آسٹریا ( ایم اکرم باجوہ) چوہدری محمد افضل آف گجرات پاکستان جو آج کل آسٹریا کے شہر ہورن میں کافی عرصہ سے مقیم ہیں اور نائب صدر اسلامی کمیونٹی ڈسڑکٹ ہورن کے نمائندہ کے بیٹے چوہدری محمد جنُیدکا ولیمہ کی پرُوقار تقریب 14 مئی بروز ہفتہ سپہر 13 بجے آسٹریا کے شہر ہورن کے مقامی ہال میں منعقد کی جائے گی ۔دعوت ولیمہ کے سلسلہ میں آسٹریا بھر سے ویانا ،ہورن اور کریمز سے صوفی ریاض ،چوہدری مبین،اکرم باجوہ، حاجی رانا ریاست علی ،الحاج محمد اکرم بٹ، حاجی فاروق چوہدری ،الحاج خواجہ محمد نسیم، حاجی محمد نعیم رضا،چوہدری عارف،قیصر،نجم،حاجی ملک عبدالغنی ،افتخار ،اعجاز،خواجہ طاہر،جہانگیرکے علاوہ صدر اسلامی کمیونٹی ڈسڑکٹ ہورن حافظ محمد نعیم ودیگر کو دعوت دی گی ہے ۔یاد رہے کہ چوہدری محمد افضل آف ہورن کے بیٹے چوہدری محمد جنُید کی گزشتہ دنوں

پاکستان میں شادی خانہ آبادی سر انجام پائی تھی ۔چوہدری محمد جنید نیدر آسٹریا پولیس میں اعلیٰ عہدہ پر ملازم ہیں آسٹریا میں کوئی پہلا پاکستانی پولیس میں ملازم ہے جو پاکستانیوں کیلیئے بہت ہی بڑئے فخر کی بات ہے ۔اسی سلسلہ میں نیدر آسٹریا سے اعلیٰ پولیس آفسران اور ہورن سے محکمہ تعلیم اور دوسرئے محکمہ سے بھی اعلیٰ آفسران کو شرکت کی دعوت دی گی ہے ۔
ایڈریس مقامی ہال ہورن

Horn News

Horn News