آسٹریا کے دارلحکومت ویانا میں انٹرنیشنل پیس واک کا انعقاد کیا گیا

International Peace Walk

International Peace Walk

ویانا (اکرم باجوہ) آسٹریا کے دارلحکومت ویانا فسٹ ڈسٹرکٹ میں انٹرنیشنل پیس واک کا انعقاد 8 اکتوبر کی صبع گیارہ بجے کیا گیا جو سٹیفن پلاٹس سے شروع ہوکر آسٹرین پارلیمنٹ کے سامنے سے پرُ امن گزرتی ہوئی تین کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے انٹر نیشنل پیس میوزیم کے سامنے ایک بجے احتتام پذیر ہوئی جس میں مختلف ممالک کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی نے پاکستان کمیونٹی فورم آسٹریا کی زیر قیادت بزرگوں ،نوجوانوں اور بچوں نے بھر پور شرکت کرکے اپنے پیارئے پاکستان کے ساتھ اپنی اپنی محبت کا والحانہ اظہار کیا۔

پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے پیس واک کی قیادت لالہ محمد حسین خان ،ملک امین اعوان،محمد ارشد باجوہ نے کی پاکستان کمیونٹی فورم کے روح رواں خواجہ منظور احمد پاکستان زندہ باد کے نعرئے لگاتے ہوئے پاکستانیوں کو گرماتے رہے۔

انٹر نیشنل پیس واک میں پاکستانی ہیرو بابائے قوم محمد علی جناح،شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال اور انسانیت خدمت کے ہیرو عبدالستار ایدھی کی تصاویر کے کتبے اور پاکستان کے سبز ہلالی پرچم اُٹھا رکھے تھے اور تمام پاکستانی کمیونٹی کے چھوٹے بڑوں نے بابائے قوم محمد علی جناح،شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال اور انسانیت خدمت کے ہیرو عبدالستار ایدھی کو اُن کی پاکستان بلکہ پوری دنیا میں انسانوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اُن کی تصاویر والی ٹی شرٹ پہن رکھی تھیں اور اپنے ہیرو کو زبردست اخراج تحسین پیس کیا۔