مصنفہ نکتا سنگھ کا رنویر سنگھ کی بیوی ہونے کا دعویٰ

Nikita Singh and Ranbir Singh

Nikita Singh and Ranbir Singh

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی مصنفہ نکتا سنگھ نے ایک انٹرویو میں دعوی کیا ہے کہ وہ بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کی بیوی ہیں۔ انہوں نے کہا رنویر سنگھ ان کی زندگی کا پیار ہیں۔

واضح رہے گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا میں خبریں سرگرم رہی ہیں کہ اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ دپیکا پڈوکون نے طویل عرصے کے معاشقے کے بعد منگنی کر لی ہے۔

دونوں اداکاروں کی منگنی رسم گزشتہ ماہ ادا کی گئی ہے جس میں دونوں اداکاروں کے خاندان کے افراد نے شرکت کی تھی تاہم دونوں اداکاروں کی منگنی کی خبر کو سب سے خفیہ رکھا جارہا ہے۔

دونوں جلد ہی شادی کے بندھن میں بند ھ جائیں گے۔