ہمارے پڑوس میں ایک حاکمانہ اور جابرانہ سوچ مستحکم ہورہی ہے، سربراہ پاک بحریہ

Admiral Muhammad Zakaullah

Admiral Muhammad Zakaullah

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پڑوس میں ایک حاکمانہ اور جابرانہ سوچ مستحکم ہورہی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیوی وار کالج لاہورکے 45 ویں پی این ا سٹاف کورس کے کانووکیشن میں نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر پاک بحریہ، پاک آرمی اورایئر فورس کے علاوہ دوست ممالک کے آفیسرزکو واراسٹڈیزمیں ماسٹرز ڈگریاں تفویض کی گئیں۔

نیول چیف ایڈمرل محمد ذکا ء اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پڑوس میں ایک حاکمانہ اورجابرانہ سوچ مستحکم ہورہی ہے لیکن ملکی خودمختاری اور قومی سلامتی کو لاحق خطرات نظراندازنہیں کرسکتے ہیں۔ نیول چیف کا کہنا تھا کہ آفیسرز فیصلہ سازی کے عمل میں مثبت کردارادا کریں جب کہ ناقابل تسخیر دفاع کو یقینی بنانے کے لئے دستیاب وسائل سے بھرپورفائدہ اٹھانا چاہیئے۔