WAPDAحکام کی لوٹ مار۔ بریکر لگانے کے بہانے عوام سے 500 روپے وصول کئے جانے کا انکشاف

Electricity

Electricity

سنجھورو : تفصیلات کے مطابق سنجھورو WAPADحکام کی جانب سے بجلی کنکشن کے میٹر پر سرکٹ بریکر لگانے کی مہم پرائیویٹ افراد کی مدد سے شروع کر دی اور اس مہم کے بہانے غریب عوام سے 500روپئے بریکرکی مد میں وصول کئے جانے لگے ہیں جس کی وجہ سے غریب عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

با خبر زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مقامی WAPDAحکام نے افسران سے ملی بھگت کر کے مقامی پرائیویٹ افراد کے زریعے بجلی کے میٹر پربریکر لگانے کی مد میں 500روپئے وصول کرنے شروع کر دئے ہیں جس کی وجہ سے 10امپیئرکا سرکٹ بریکر مارکیٹ میں150روپئے کے بجائے 350روپئے کا ہو گیا ہے اور زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مقامی دوکانداروںسے مقامی WAPDAحکام نے کمیشن مختص کر لی ہے۔

جبکہ مزکورہ پرائیویٹ افراد کے اس غیر قانونی اور ناتجربہ کاری کے عمل سے کسی بھی وقت کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیس آنے کا شدید امکان پیدا ہو گیاہے ۔جبکہ قانون کے مطابق بجلی کے کھمبے پر پرائیویٹ افراد کا چڑھنا سخت ممنوع ہے۔

سنجھورو کی غریب عوام نے حکام بالا سے پر زور اپیل کی ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں سنجھورو کے کرپٹ WAPDAاہلکاروں سے نجات دلائی جائے اور بریکر کی مد میں غیر قانونی 500روپئے کی لوٹ مار بند کرائی جائے اور غریب عوام کو لٹنے سے بچایا جائے۔