FED کے حکام تین گروہوں میں بٹ گئے

FED

FED

امریکہ (جیوڈیسک) امریکہ کے مرکزی بینک FED کے حکام شرح سود میں اضافے کے وقت کے موضوع پر تین گروہوں میں بٹ گئے ہیں۔

وفاقی کھلی منڈی کمیٹی FOMC کی 26 سے 27 جولائی کو منعقد ہونے والے اجلاس سے متعلق شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق کمیٹی نے شرح سود کو ووٹوں کی اکثریت کے ساتھ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اس کے بعد کے شرح سود میں اضافے کے وقت کے معاملے میں کمیٹی تین حصوں میں بٹ گئی ہے۔

اراکین کی اکثریت اس کے بعد کے شرح سود میں اضافے سے قبل زیادہ ڈیٹا کے لئے انتظار کرنے کے حق میں ہے، بعض اراکین کا موقف ہے کہ اقتصادی حالات مختصر مدت میں شرح سود میں اضافہ کرنے کے لئے موزوں ہوں گے۔

جبکہ دو اراکین نے “لیبر پاور مارکیٹ کے مکمل روزگار تک پہنچنے یا پہنچنے کے قریب ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جولائی کے اجلاس میں شرح سود کو 25 پوائنٹ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ رپورٹ منڈیوں میں ہلچل کا سبب بنی ہے۔